عورت کی حکومت ایک عجیب حماقت*


*عورت کی حکومت ایک عجیب حماقت*
                   
       عورت کا دائرہ کار اس کا گھر ہے، عورت اپنے گھر میں رہ کر اپنی اولاد کی دینی تربیت سے لیس کرے، اسلام نے عورت کو گھر کی ملکہ اور رانی قرار دیا ہے، عورت کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں ہے کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ چلے، مردوں کی مشابہت اختیار کرے، سرعام بازاروں کی زینت بنے، مشاعروں کے اسٹیج پر شعراء کے ساتھ ہم نشینی اختیار کرے، سیاست میں قدم رکھے، بزنس وتجارت میں بلا شرعی حدود وقیود مشارکت کرے، ہاں اگر شرعی اصولوں کی پابندی کرلے تو عورت تجارت کرسکتی ہے لیکن یہ اس کی ذمہ داری نہیں ہے، کیونکہ شریعت اسلامیہ نے کمانے اور نان و نفقہ کا فریضہ شوہر کے سر پر رکھا ہے-
قارئین کرام! عورت کا سیاست میں قدم رکھنا حماقت کی نشانی ہے، اسلام نے عورت کو یہ حق نہیں دیا ہے کہ وہ حکمرانی کرے، سیاسی امور کی انجام دہی میں بنفس نفیس شرکت کرے، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جب ایرانی حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے میں عورت نے جب حصہ لیا تو آپ نے اس کی ناکامی کی بددعا دی ہے،  اس کی دلیل صحیح بخاری کی یہ روایت ہے، "لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً"(صحیح بخاری:4425) وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ہے جس نے اپنا حکمران کسی عورت کو بنادیا ہو-
      اس روایت سے اہل علم نے عورت کی سیاست وحکومت یعنی حکمرانی کی حرمت کا استدلال کیا ہے، چنانچہ عورت کی قیادت فطرت سلمیہ کے بھی خلاف ہے، جیسا کہ ہدہد پرندے نے جب قوم سبا کو دیکھا کہ ان کی قیادت ایک عورت کررہی ہے، اس نے اس فطرت کو قبول نہیں کیا، حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں آکر کر اس کی شکایت کی، جیسا کہ اللہ تعالٰی فرماتاہے، "إني وجدت امرأة تملكهم واوتيت من كل شيء ولها عرش عظيم"(النمل:23) ہدہد پرندے نے کہا کہ میں نے ایک ایسی عورت کو پایا ہے جو اپنی قوم کی ملکہ یعنی حکمران ہے اور اسے ہر قسم کی نعمتیں دی گئی ہیں اور اس کے پاس ایک بڑا تخت ہے-
      اس آیت کریمہ کی رو سے معلوم ہوا کہ عورت کی حکومت فطرت سلیمہ کے سراسر خلاف ہے، عورت کی یہ حماقت وجہالت میں سے ہے کہ وہ قیادت کرے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس مسئلہ کو سنجیدگی سے سمجھیں اور اپنی خواتین کو اس حقیقت کو سمجھائیں، دعاہےرب العالمین سے کہ ہم سبھوں کو دین سیکھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین-

Comments

Popular posts from this blog

مسجد غمامہ ایک تعارف

Location of the Arabs

خود کشی کے اسباب اور سدباب