Posts

Showing posts from December, 2018

اہل جنت کی باہم گفتگو

Image
             اہل جنت کی باہم گفتگو *ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ*       جنتی لوگ جنت میں باہم اپنے دوست، احباب، رشتہ دار، قرابت دار سے ملاقات کریں گے، ایک دوسرے سے گفتگو کریں گے، خوب مزے لے لے کر باتیں کریں گے، دنیا کی پر مشقت زندگی کو یاد کر کے ملی جنت پر رب العالمین کا خوب شکر ادا کریں گے، عالیشان مسندوں، سجے تختوں اور نفیس وعمدہ فرشوں پر تکیے لگائے جلوہ افروز ہوں گے، میل ومحبت کا اظہار کریں گے، وہاں کسی سے دل میں کوئی بغض، نفرت، کینہ، کپٹ اور مار پیٹ کا کوئی تصور نہیں ہوگا، بلکہ اہل جنت بالکل آمنے سامنے بھائی کی طرح بیٹھ کر باہم گفتگو کریں گے، اللہ تعالٰی فرماتا ہے، "وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ"(الحجر:47) اُن کے دلوں میں جو تھوڑا بہت کھوٹ، کینہ کپٹ ہو گا اسے ہم نکال دیں گے، وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر بالکل آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے۔        اہل جنت کی گفتگو میں ہمیشہ پاکیزگی کی جھلک ہوگی، وہاں کوئی گناہ اور لغو بات کا نام ونشان نہیں ہوگا، ہر وقت ان کی زبان پر سلامتی کا کلمہ جاری ہوگا

Alcohol prohibited in Islam

Image
CAN A MUSLIM  DRINK ALCOHOL? When a European Airline was initially launched, a PRACTICING MUSLIM  gentleman was traveling in the first class section. An air hostess approached him with a complimentary drink, this was an alcoholic drink, but the man politely refused.The air hostess returned but this time brought the drink on a platter, designed to appeal and impress. However, the MUSLIM man again politely refused, explaining he doesn't drink alcohol.The air hostess was concerned and informed the manager. The manager approached the man with another platter, now designed with flowers. He questioned, “Is there something wrong with our service? Please enjoy the drink, it is a complimentary offer.” The man replied, “I am a MUSLIM and I do not drink alcohol? The manager still insisted that the man take the drink. Then, the MUSLIM  proposed that the manager should give the drink to the pilot first. The manager stated, “How can the pilot drink alcohol, he’s on duty! And if he drinks

محبت کرنے کے تین بنیادی اسباب

Image
*فطری طور پر کسی سے محبت کرنے کے تین بنیادی اسباب ہوتے ہیں، اول: جَمال (خوبصورتی) دوم: کمال (ہنر، فن، کارنامہ) سوم: نَوال (جود وسخاوت، داد ودہش، ہدایا وتحائف دینا) پیارے نبی کے اندر یہ تینوں اوصاف بدرجہ اتم پائے جاتے تھے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کا ہر انصاف پسند انسان آپ سے محبت کرتا ہے، حتی کہ نان مسلم کی اکثریت بھی آپ کو چاہتی ہے، یہ ایسی سچائی ہے جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے، میں کہتا ہوں کہ رسول کی مبارک اور پاکیزہ سیرت کو غیروں نے بھی اجاگر کیا ہے، کتابیں لکھی ہیں، قصیدے کہے ہیں*(مستفاد از خطبات استاد محترم شیخ عبدالحسیب مدنی حفظہ اللہ) عبیداللہ شفیق الرحمٰن اعظمی محمدی مہسلہ  29/11/2018