مسافروں کے لیے چند گزارشات*


      *مسافروں کے لیے چند گزارشات*
*                    
        سفر انسانی زندگی کا جزء لاینفک ہے، الحمدللہ! آج وسائل سفر میں غیر معتدبہ ترقی وسہولت رونما ہو چکی ہیں، جن کے پیش نظر مسافروں کے لیے حیران کن آسانیاں فراہم ہو رہی ہیں، لیکن سفر ایک ابتلاء وآزمائش کی آماجگاہ ہے، دنیا کتنی بھی ترقی وعروج پر پہنچ جائے مگر سفر کی تکلیفیں کبھی کم اور کبھی زیادہ ہمیشہ پائی جائیں گی-
قارئین کرام! مسافروں کے لیے چند گزارشات ہیں، اگر دوران سفر ان گزارشات پر عمل کیا جائے تو اپنے سفر کو خوش گوار بنایا جا سکتا ہے، وہ گزارشات درج ذیل ہیں:(1) اسٹیشن پر وقت سے پہلے پہنچیں اور سواری پر بیٹھتے ہی سفر کی دعا پڑھیں (2) اپنے سامان کی حفاظت کریں (3) فرض نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ نوافل کااہتمام کریں (4) ہمیشہ اپنے ساتھ اپنا معلوماتی کارڈ (جیسے ادھار کارڈ، پاسپورٹ، پین کارڈ، ووٹر آئیڈی کارڈ وغیرہ) میں سے کوئی ایک ضرور رکھیں (5) سفر میں ہلکی غذا کا انتخاب کریں اور معتدل کھانا کھائیں (6) سفر میں دعائیں قبول ہوتی ہیں، لہذا سفر میں اپنے لیے اور دوست واحباب کے لیے دعا کرنا نہ بھولیں (7) اپنے قریب بیٹھے ہوئے بھائیوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں، کبھی مارپیٹ نہ کریں، تکلیف نہ پہنچائیں (8) اپنی زبان کی حفاظت کریں (10) تکلیفوں اور پریشانیوں پر صبر کریں (11) مجبوروں وکمزوروں کی مدد کریں (12) بھٹکے ہوئے مسافروں کی صحیح رہنمائی کریں (13) لٹے ہوئے مسافروں کا مالی تعاون کریں (14) بڑوں کا ادب کریں اور چھوٹوں پر شفقت کریں (15) اگر سفر میں کئی لوگ ہوں تو کسی کو امیر منتخب کرلیں اور اپنے امیر کی پیروی کریں (16) اعتدال سے سوئیں (17) اسٹیشن پر اترنے سے پہلے محتاط رہیں (18) چوروں سے ہمیشہ چوکس وساودھان رہیں (20) ہر حال میں اللہ کا تقوی اختیار کریں-
      اللہ تعالٰی تمام مسافروں کو ان مفید اور مبارک ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین-

Comments

Popular posts from this blog

مسجد غمامہ ایک تعارف

Location of the Arabs

خود کشی کے اسباب اور سدباب