Posts

Showing posts from November, 2018

مومن کا مرتبہ

Image
📌قال خلف بن هشام - رحمه الله - (أحد القرّاء العشرة) : أتيت سليم بن عيسى لأقرأ عليه ، فكنت أقرأ عليه حتى بلغت يوماً سورة غافر فلما بلغت إلى قوله تعالى:  ﴿ وَيَسْتَغْفِرُ‌ونَ لِلَّذِينَ ءآمَنُوا ﴾ بكى بكاءً شديداً ، ثم قال لي:  يا خلف ألا ترى ما أعظم حق المؤمن؟  تراه نائماً على فراشه  والملائكة يستغفرون له . 📚[ وفيات الأعيان: 242/2 ].      بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين       *خلف بن ہشام رحمہ اللہ مشہور قراء عشرہ میں سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں سلیم بن عیسی کے پاس پڑھنے آیا، تو میں ان کو سنانے لگا یہاں تک کہ میں ایک دن سورہ غافر تک پہنچ گیا پس جب میں اس آیت کریمہ پر پہنچا، "وَيَسْتَغْفِرُ‌ونَ لِلَّذِينَ ءآمَنُوا" کہ وہ فرشتے اہل ایمان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں، تو اس پر وہ بہت زیادہ آبدیدہ ہوئے یعنی خوب آنسو بہائے، پھر انہوں نے مجھ سے کہا کہ اے خلف بن ہشام کیا تم دیکھتے نہیں کہ مومن کا مرتبہ کتنا بلند وبالا ہے، تم تو اس مومن کو بستر پر سویا ہوا پاتے ہو مگر اس کے لیے اللہ کی معصوم نوری مخلوق فرشتے رحمت ومغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں-* *ترجمانی:عبیداللہ بن ش

لڑکیوں کی وراثت ڈکارنے والے حرام خور

Image
لڑکیوں کی وراثت ڈکارنے والے حرام خور تحریر: شمس الرب خان ====== تحریر کا عنوان کچھ زیادہ ہی سخت ہے؟ مجھے بھی معلوم ہے! لیکن میں نے جان بوجھ کر یہ عنوان لگایا ہے کیونکہ کبھی کبھی کچھ خبیث عادتیں اس طرح پختہ ہوجاتی ہیں کہ نرم لہجے کام ہی نہیں کرتے۔ دوسری بات یہ کہ اگرچہ عنوان سخت ہے لیکن سچ ہے۔ اور سچ سخت نہیں ہوتا۔ ہمارے اندر کا شیطان اسے سخت محسوس کراتا ہے۔ تیسری بات یہ کہ جب حرام خوری کر رہے ہیں تو حرام خور ہی کہا جائے گا، نا! حرام خوری بند کردیں، کوئی نہیں کہے گا۔ دیکھیے، یہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہمارے سماج میں لڑکیوں کو ان کے حق وراثت سے محروم رکھا جاتا ہے۔ باپ کی جائیداد کے بٹوارے کے وقت صرف لڑکوں کا حصہ ہی لگایا جاتا ہے اور لڑکیوں کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں دی جاتی۔ یہ اسلامی شریعت کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور اللہ و رسول کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس گناہ عظیم میں عوام تو عوام علماء بھی ملوث ہیں۔ ہاں، یقینا سماج میں اللہ کے کچھ برگزیدہ بندے اب بھی ہیں جو وراثت میں لڑکیوں کو ان کا حق دیتے ہیں، لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور وہ مستثنی کے درجے