Posts

Showing posts with the label *مہمانوں کی ضیافت ایک عظیم عبادت*

*مہمانوں کی ضیافت ایک عظیم عبادت*

*مہمانوں کی ضیافت ایک عظیم عبادت*                           مہمانوں کی عزت کرنا جہاں یہ فطری ضرورت ہے وہیں یہ ایک عظیم عبادت بھی ہے بشرطیکہ اسے دین اور شریعت کا حکم سمجھ کر ادا کیا جائے، ریا ونمود سے ہٹ کر اخلاص اور خلوص للہیت کے ساتھ انجام دیا جائے، کیونکہ ہر نیکی کی قبولیت میں اخلاص اور ایمان دونوں رکن رکین ہیں، مہمانوں کی عزت وتکریم کرنا، حسن اخلاق سے پیش آنا، اچھے سے اچھا کھلانا، رہنے رسہنے کا بہترین انتظام کرنا ہمارے دین کا بنیادی حصہ ہے، شریعت مطہرہ نے مہمانوں کی ضیافت اور خاطر داری کو ایمان کی مرکزی پہچان بتلائی ہے، مطلب یہ کہ اگر کسی کے ایمان کا اندازہ لگانا ہو تو اس کے یہاں مہمان بن کر جائیے-        مہمان نوازی ایمان کی شناخت ہے، اس کی دلیل صحیح بخاری کی یہ روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلاَ يُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْم...