سفر ایک عذاب ہے*


              *سفر ایک عذاب ہے*
                    
       سفر کے معنی اجالے اور روشن ہونے کے ہوتے ہیں، چونکہ سفر سے انسانی عقل میں پختگی اور رسوخ پیدا ہوتا ہے، سفر کی تکلیفات ومشکلات سے انسان بہت سارے تجربات سے بہرور ہوتا ہے، سفر میں کبھی آزمائش اپنوں سے پہنچتی ہے اور کبھی غیروں سے، بہرکیف دونوں سے ملنے والی تکلیفیں بڑی شدید ہوتی ہیں، لہذا بنا ضرورت سفر نہ کریں، جب سفر کرنا ضروری اور لازمی ہو تبھی اہل خانہ سے جدا ہوں، اور جیسے ضرورت پوری ہو جائے، جیسے کام بن جائے فوراً اہل وعیال یعنی منزل کی طرف کوچ کرنے میں جلدی کرنا چاہیے، اس لیے کہ جب تک سفر میں رہیں گے کھانے پینے رہنے سہنے اور سونے کی تنگی وپریشانی میں رہیں گے، قدم قدم پر آزمائش کا مقابلہ کرنا پڑے گا، علاوہ ازیں شب و روز مالی خسارہ بھی ہو گا، بنابریں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر سے جلد واپس ہونے کی تاکید کی ہے، اس کی دلیل صحیح بخاری کی یہ حدیث ہے، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَنَوْمَهُ، فَإِذَا قَضَى نَهْمَتَهُ فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ"(صحيح بخاری:1804) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سفر یہ عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، سفر تم کو کھانے پینے اور سونے سے محروم کردیتا ہے، لہذا جب اپنا مقصد پائے تکمیل تک پہنچ جائے تو اپنے اہل وعیال کی طرف آنے میں جلدی کرنا چاہیے-
     اس روایت سے صاف یہ معلوم ہوا کہ سفر میں خواہ مخواہ تاخیر نہیں کرنا چاہیے، بس جیسے کام مکمل ہوجائے فوراً گھر آنے کی کوشش کرنا چاہیے، کیونکہ سفر تکلیف ومشقت سہنے اور پریشانی برداشت کرنے کا کا نام ہے، اور ہر آدمی کی یہ ذمہ داری بنتی ہے وہ ہمیشہ اپنے آپ کو ہر قسم کی تکلیف ومشقت سے دور رکھے، اپنی جان ومال اور اہل وعیال کی حفاظت کرے-
    خلاصہ کلام یہ ہے سفر ایک آزمائش اور عذاب کی چیز ہے، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی حاجت کے تحت سفر کریں اور سفر سے جلد اپنے اہل خانہ کی طرف لوٹنے کی کوشش کریں، دعاہےرب العالمین سے کہ ہم سبھوں کو سفر و حضر میں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین-

Comments

Popular posts from this blog

مسجد غمامہ ایک تعارف

عید کے موقع پر لڑکیوں سے گلے ملنا کیسا ہے؟

Location of the Arabs