Posts

کیا ووٹ دینا ناجائز کام ہے؟

Image
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين                   کیا ووٹ دینا ناجائز کام ہے؟ *ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمی محمدی مہسلہ*                           اس وقت ملک ہندوستان میں انتخابات جدید کی لہر دوڑ رہی ہے، ابھی دو دن قبل ہر پارٹی کے امیدوار ریلی اور مظاہرے میں سرگرم تھے، لیکن اب گیارہ مئی سے الیکشن شروع ہوچکا ہے، ووٹنگ کا یہ سلسلہ پورے  ملک میں ایک ماہ تک جاری وساری رہے گا، ضرورت ہے کہ جملہ باشندگان ہند اس حساس وقت میں سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کا انتخاب کریں، متحد ہو کر اس پارٹی کو ووٹ دیں جو قوم کا خیرخواہ ہو، درد مند ہو، غیرت مند ہو، قیادت کے لائق ہو، غریبوں کا ہمدرد ہو-      قارئین کرام! بعض کج فہم اور احمق لوگ یہ کہتے ہیں کہ ووٹ دینا درست نہیں ہے، کیونکہ ہم ووٹ ڈال کر غیروں اور مشرکوں کی حمایت کر رہے ہیں، میرے بھائی ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہ جمہوری ملک ہے، اس ملک میں ووٹ دینا ناجائز نہیں ہے بلکہ ہر فرد پر ووٹ دینا...

خود کشی کے اسباب اور سدباب

Image
          خود کشی کے اسباب اور سدباب *ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ*       خود کشی ایک نہایت بدترین جرم ہے، خود کشی اسلامی شریعت میں بہت بڑا گناہ ہے، خود کشی جہنم میں لے جانے والا عمل ہے، لہذا اس گناہ سے بہت دور رہنا چاہیے، خود کشی سے بچنا تو بہت دور کی بات اس کے متعلق سوچنا بھی نہیں چاہیے، کیونکہ خودکشی کوئی مسئلہ کا حل نہیں بلکہ یہ خود ایک مسئلہ ہے، دیکھیے صاف حدیث میں ہے کہ خود کشی کرنے والا شخص جیسے دنیا میں اپنی جان ہلاک کرتا ہے بعینہ اسی وہ طرح مرنے کے بعد بھی اپنی جان ہلاک کرتا ہے، آخرت کا یہی عذاب اسے دیا جائے گا (صحیح بخاری:5778)    قارئین کرام! آدمی خود کشی کیوں کرتا ہے؟ اس کے اسباب وعوامل کیا ہیں؟ آئیے آج ہم انہیں جاننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہم ان اسباب سے دور رہ کر خود کشی کی لعنت سے بچ سکیں، خوش حال زندگی گزار کرسکیں اور اللہ کا نیک بندہ بن سکیں، اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق دے آمین-                     *خود کشی کے اسباب* اول) ایمان باللہ، ایمان ...

اہل جنت کی باہم گفتگو

Image
             اہل جنت کی باہم گفتگو *ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ*       جنتی لوگ جنت میں باہم اپنے دوست، احباب، رشتہ دار، قرابت دار سے ملاقات کریں گے، ایک دوسرے سے گفتگو کریں گے، خوب مزے لے لے کر باتیں کریں گے، دنیا کی پر مشقت زندگی کو یاد کر کے ملی جنت پر رب العالمین کا خوب شکر ادا کریں گے، عالیشان مسندوں، سجے تختوں اور نفیس وعمدہ فرشوں پر تکیے لگائے جلوہ افروز ہوں گے، میل ومحبت کا اظہار کریں گے، وہاں کسی سے دل میں کوئی بغض، نفرت، کینہ، کپٹ اور مار پیٹ کا کوئی تصور نہیں ہوگا، بلکہ اہل جنت بالکل آمنے سامنے بھائی کی طرح بیٹھ کر باہم گفتگو کریں گے، اللہ تعالٰی فرماتا ہے، "وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ"(الحجر:47) اُن کے دلوں میں جو تھوڑا بہت کھوٹ، کینہ کپٹ ہو گا اسے ہم نکال دیں گے، وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر بالکل آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے۔        اہل جنت کی گفتگو میں ہمیشہ پاکیزگی کی جھلک ہوگی، وہاں کوئی گناہ اور لغو بات کا نام ونش...

Alcohol prohibited in Islam

Image
CAN A MUSLIM  DRINK ALCOHOL? When a European Airline was initially launched, a PRACTICING MUSLIM  gentleman was traveling in the first class section. An air hostess approached him with a complimentary drink, this was an alcoholic drink, but the man politely refused.The air hostess returned but this time brought the drink on a platter, designed to appeal and impress. However, the MUSLIM man again politely refused, explaining he doesn't drink alcohol.The air hostess was concerned and informed the manager. The manager approached the man with another platter, now designed with flowers. He questioned, “Is there something wrong with our service? Please enjoy the drink, it is a complimentary offer.” The man replied, “I am a MUSLIM and I do not drink alcohol? The manager still insisted that the man take the drink. Then, the MUSLIM  proposed that the manager should give the drink to the pilot first. The manager stated, “How can the pilot drink alcohol, he’s on duty! And if...

محبت کرنے کے تین بنیادی اسباب

Image
*فطری طور پر کسی سے محبت کرنے کے تین بنیادی اسباب ہوتے ہیں، اول: جَمال (خوبصورتی) دوم: کمال (ہنر، فن، کارنامہ) سوم: نَوال (جود وسخاوت، داد ودہش، ہدایا وتحائف دینا) پیارے نبی کے اندر یہ تینوں اوصاف بدرجہ اتم پائے جاتے تھے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کا ہر انصاف پسند انسان آپ سے محبت کرتا ہے، حتی کہ نان مسلم کی اکثریت بھی آپ کو چاہتی ہے، یہ ایسی سچائی ہے جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے، میں کہتا ہوں کہ رسول کی مبارک اور پاکیزہ سیرت کو غیروں نے بھی اجاگر کیا ہے، کتابیں لکھی ہیں، قصیدے کہے ہیں*(مستفاد از خطبات استاد محترم شیخ عبدالحسیب مدنی حفظہ اللہ) عبیداللہ شفیق الرحمٰن اعظمی محمدی مہسلہ  29/11/2018

مومن کا مرتبہ

Image
📌قال خلف بن هشام - رحمه الله - (أحد القرّاء العشرة) : أتيت سليم بن عيسى لأقرأ عليه ، فكنت أقرأ عليه حتى بلغت يوماً سورة غافر فلما بلغت إلى قوله تعالى:  ﴿ وَيَسْتَغْفِرُ‌ونَ لِلَّذِينَ ءآمَنُوا ﴾ بكى بكاءً شديداً ، ثم قال لي:  يا خلف ألا ترى ما أعظم حق المؤمن؟  تراه نائماً على فراشه  والملائكة يستغفرون له . 📚[ وفيات الأعيان: 242/2 ].      بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين       *خلف بن ہشام رحمہ اللہ مشہور قراء عشرہ میں سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں سلیم بن عیسی کے پاس پڑھنے آیا، تو میں ان کو سنانے لگا یہاں تک کہ میں ایک دن سورہ غافر تک پہنچ گیا پس جب میں اس آیت کریمہ پر پہنچا، "وَيَسْتَغْفِرُ‌ونَ لِلَّذِينَ ءآمَنُوا" کہ وہ فرشتے اہل ایمان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں، تو اس پر وہ بہت زیادہ آبدیدہ ہوئے یعنی خوب آنسو بہائے، پھر انہوں نے مجھ سے کہا کہ اے خلف بن ہشام کیا تم دیکھتے نہیں کہ مومن کا مرتبہ کتنا بلند وبالا ہے، تم تو اس مومن کو بستر پر سویا ہوا پاتے ہو مگر اس کے لیے اللہ کی معصوم نوری مخلوق فرشتے رحمت ومغفرت کی دعائیں ...

لڑکیوں کی وراثت ڈکارنے والے حرام خور

Image
لڑکیوں کی وراثت ڈکارنے والے حرام خور تحریر: شمس الرب خان ====== تحریر کا عنوان کچھ زیادہ ہی سخت ہے؟ مجھے بھی معلوم ہے! لیکن میں نے جان بوجھ کر یہ عنوان لگایا ہے کیونکہ کبھی کبھی کچھ خبیث عادتیں اس طرح پختہ ہوجاتی ہیں کہ نرم لہجے کام ہی نہیں کرتے۔ دوسری بات یہ کہ اگرچہ عنوان سخت ہے لیکن سچ ہے۔ اور سچ سخت نہیں ہوتا۔ ہمارے اندر کا شیطان اسے سخت محسوس کراتا ہے۔ تیسری بات یہ کہ جب حرام خوری کر رہے ہیں تو حرام خور ہی کہا جائے گا، نا! حرام خوری بند کردیں، کوئی نہیں کہے گا۔ دیکھیے، یہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہمارے سماج میں لڑکیوں کو ان کے حق وراثت سے محروم رکھا جاتا ہے۔ باپ کی جائیداد کے بٹوارے کے وقت صرف لڑکوں کا حصہ ہی لگایا جاتا ہے اور لڑکیوں کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں دی جاتی۔ یہ اسلامی شریعت کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور اللہ و رسول کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس گناہ عظیم میں عوام تو عوام علماء بھی ملوث ہیں۔ ہاں، یقینا سماج میں اللہ کے کچھ برگزیدہ بندے اب بھی ہیں جو وراثت میں لڑکیوں کو ان کا حق دیتے ہیں، لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور وہ مستثنی کے درجے...