مومن کا مرتبہ


📌قال خلف بن هشام - رحمه الله - (أحد القرّاء العشرة) :
أتيت سليم بن عيسى لأقرأ عليه ، فكنت أقرأ عليه حتى بلغت يوماً سورة غافر فلما بلغت إلى قوله تعالى:
 ﴿ وَيَسْتَغْفِرُ‌ونَ لِلَّذِينَ ءآمَنُوا ﴾ بكى بكاءً شديداً ، ثم قال لي:
 يا خلف ألا ترى ما أعظم حق المؤمن؟
 تراه نائماً على فراشه
 والملائكة يستغفرون له .
📚[ وفيات الأعيان: 242/2 ].
    
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين
      *خلف بن ہشام رحمہ اللہ مشہور قراء عشرہ میں سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں سلیم بن عیسی کے پاس پڑھنے آیا، تو میں ان کو سنانے لگا یہاں تک کہ میں ایک دن سورہ غافر تک پہنچ گیا پس جب میں اس آیت کریمہ پر پہنچا، "وَيَسْتَغْفِرُ‌ونَ لِلَّذِينَ ءآمَنُوا" کہ وہ فرشتے اہل ایمان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں، تو اس پر وہ بہت زیادہ آبدیدہ ہوئے یعنی خوب آنسو بہائے، پھر انہوں نے مجھ سے کہا کہ اے خلف بن ہشام کیا تم دیکھتے نہیں کہ مومن کا مرتبہ کتنا بلند وبالا ہے، تم تو اس مومن کو بستر پر سویا ہوا پاتے ہو مگر اس کے لیے اللہ کی معصوم نوری مخلوق فرشتے رحمت ومغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں-*
*ترجمانی:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمی محمدی مہسلہ*
28/11/2018

Comments

Popular posts from this blog

مسجد غمامہ ایک تعارف

Location of the Arabs

خود کشی کے اسباب اور سدباب