کیا ووٹ دینا ناجائز کام ہے؟
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين
کیا ووٹ دینا ناجائز کام ہے؟
*ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمی محمدی مہسلہ*
اس وقت ملک ہندوستان میں انتخابات جدید کی لہر دوڑ رہی ہے، ابھی دو دن قبل ہر پارٹی کے امیدوار ریلی اور مظاہرے میں سرگرم تھے، لیکن اب گیارہ مئی سے الیکشن شروع ہوچکا ہے، ووٹنگ کا یہ سلسلہ پورے ملک میں ایک ماہ تک جاری وساری رہے گا، ضرورت ہے کہ جملہ باشندگان ہند اس حساس وقت میں سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کا انتخاب کریں، متحد ہو کر اس پارٹی کو ووٹ دیں جو قوم کا خیرخواہ ہو، درد مند ہو، غیرت مند ہو، قیادت کے لائق ہو، غریبوں کا ہمدرد ہو-
قارئین کرام! بعض کج فہم اور احمق لوگ یہ کہتے ہیں کہ ووٹ دینا درست نہیں ہے، کیونکہ ہم ووٹ ڈال کر غیروں اور مشرکوں کی حمایت کر رہے ہیں، میرے بھائی ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہ جمہوری ملک ہے، اس ملک میں ووٹ دینا ناجائز نہیں ہے بلکہ ہر فرد پر ووٹ دینا ضروری ہے اور یہ اس کا حق ہے، اور جب یہ ہو کہ اگر ہم ووٹ نہیں دیں گے تو ظالم پارٹیوں کو جیتنے کا موقع مل جائے گا پھر وہ ہوگا جو نہیں ہونا چاہیے، مستقبل میں ہم سے ووٹ کا اختیار سلب کر لیا جائے گا، ایسے موقع پر ہمارا ووٹ بڑا معنی رکھتا ہے، ہمارا ووٹ دینا ہمارا فریضہ بن جاتا ہے ورنہ ہمارا شمار ظالموں کی حمایت میں سے ہوگا والعياذ باللہ! اس لیے یہ بات ذہن نشین کر لیں جو شخص کہتا ہو کہ ووٹ نہیں دینا ہے، یا ووٹ ڈالنا جرم ہے وہ حقیقت میں سیاسی بصیرت اور حالات حاضرہ سے بالکل نابلد ہے، اور دینی شعور سے بھی بالکل پیدل ہے-
ووٹ ڈالنا کوئی گناہ نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا حق ہے، ووٹ دینا جمہوری ملک کے آئین میں سے ہے، جمہوری حکومت میں اگر ووٹ نہیں دیا گیا تو ممکن ہے کہ ہماری شہریت پر شک کیا جائے، ملک سے بیوفائی کا لیبل بھی لگایا جائے، اس لیے بلاتامل ووٹ ضرور دیجیے، اپنی پسند کے مطابق اپنے رہبر کی تائید اور حمایت کیجیے، کبھی کسی ووٹ کو معمولی نہ سمجھیے، خبردار ووٹ ضائع مت کیجیے، ووٹ کی طاقت کو سمجھیے، آپ کا ایک ووٹ ملک کی حکومت بدل سکتا ہے، ظالم کو گرا سکتا ہے، نااہل شخص کو شکست دے سکتا ہے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایک ووٹ نہ دینے سے کوئی ظالم حکومت کر سکتا ہے، ملک کا جغرافیہ بدل سکتا ہے، فتح ونصرت اور شکست کے میدان میں ایک ووٹ کی بھی اہمیت ہے بلکہ سب سے بڑا کردار ہے، ایک ووٹ کی کمی سے ایک شخص ہار جاتا ہے اور ایک ووٹ کی زیادتی سے ایک شخص جیت جاتا ہے-
لہذا ہم سب باشندگانِ ہند کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ووٹ کی طاقت کو سمجھیں، ووٹ دینے میں عدل اور امانت کا خیال رکھیں، ہم متحد ہو کر ایک مصلح، امن پسند، ہم درد اور انصاف پسند امیدوار کو اپنا رہبر منتخب کریں، اگر امیدوار میں کوئی بھی شخص اپنا ہمدرد نہ ہو، خیر خواہ نہ ہو تو آپ پھر بھی ووٹ ضائع مت کیجیے، آپ ووٹ اس کو دیجیے جو انسانوں کے حق میں زیادہ نقصان دہ نہ ہو، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہم مسلمانوں کو سیاسی بصیرت عطا کرے آمین-
═════ ❁✿❁ ══════
12/04/2019

Ameen Ya Rabbul Alameen
ReplyDelete