خود کشی کے اسباب اور سدباب


          خود کشی کے اسباب اور سدباب
*ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ*
      خود کشی ایک نہایت بدترین جرم ہے، خود کشی اسلامی شریعت میں بہت بڑا گناہ ہے، خود کشی جہنم میں لے جانے والا عمل ہے، لہذا اس گناہ سے بہت دور رہنا چاہیے، خود کشی سے بچنا تو بہت دور کی بات اس کے متعلق سوچنا بھی نہیں چاہیے، کیونکہ خودکشی کوئی مسئلہ کا حل نہیں بلکہ یہ خود ایک مسئلہ ہے، دیکھیے صاف حدیث میں ہے کہ خود کشی کرنے والا شخص جیسے دنیا میں اپنی جان ہلاک کرتا ہے بعینہ اسی وہ طرح مرنے کے بعد بھی اپنی جان ہلاک کرتا ہے، آخرت کا یہی عذاب اسے دیا جائے گا (صحیح بخاری:5778)
   قارئین کرام! آدمی خود کشی کیوں کرتا ہے؟ اس کے اسباب وعوامل کیا ہیں؟ آئیے آج ہم انہیں جاننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہم ان اسباب سے دور رہ کر خود کشی کی لعنت سے بچ سکیں، خوش حال زندگی گزار کرسکیں اور اللہ کا نیک بندہ بن سکیں، اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق دے آمین-
                    *خود کشی کے اسباب*
اول) ایمان باللہ، ایمان بالقدر اور توکل علی اللہ کی کمزوری-
دوم) قرض کا بوجھ-
سوم) عشق ومعاشقہ-
چہارم) مقصد میں ناکامی  جیسے امتحانات میں فیل ہونا-
پنجم) بیماری سے نجات نہ پانا-
ششم) قتل وغارت گری اور خود کش دھماکے وغیرہ سے متعلق فلم دیکھنا، سیریل دیکھنا-
ہفتم) دینی تعلیم اور دینی مجالس سے دور ہونا، بروں کی صحبت میں رہنا-
ہشتم) دنیا کو سب کچھ سمجھ بیٹھنا آخرت کو فراموش کر جانا-
نہم) خود کشی کے انجام بد اور نقصانات سے غافل ہونا-
دہم) زندگی کی نعمت اور اس کی اہمیت وافادیت سے نابلد ہونا-
      بنیادی طور پر یہ دس اسباب ہیں جن کی وجہ سے ایک انسان خودکشی کرتا ہے، جب ہم نے اسباب کو جان لیا تو ہم ان دس اسباب سے کوسوں دور رہیں، خودکشی سے ان شاءاللہ بآسانی بچ سکیں گے، لیکن اس کے علاوہ کچھ اعمال ہیں جن کی بدولت خودکشی کا علاج کرایا جا سکتا ہے، وہ درج دیل ہیں:
اول) تقدیر یعنی اللہ کے فیصلے کو ہمیشہ تسلیم کیا جائے-
دوم) باجماعت نمازوں کی پابندی کی جائے-
سوم) مصائب ومشكلات پر صبر کیا جائے، قطعاً کبھی جلدبازی نہ کی جائے، کیونکہ ہر ایک کام کے لیے اللہ نے وقت مقرر کر دیا ہے-
چہارم) اچھی لوگوں کی صحبت ورفاقت اختیار کی جائے، دین کی بنیادوں پر دوستی قائم کی جائے-
پنجم) دنیا میں صرف مطلوب مراد کو پا لینا کوئی کامیابی نہیں ہے، اصل کامیابی جہنم سے بچنا اور جنت پانا ہے، لہٰذا جنت کے حصول کے لیے انتھک کوشش کی جائے-
ششم) آخرت پر ایمان رکھا جائے-
    اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہم سب کو بری موت سے بچائے آمین-          
═════ ❁✿❁ ══════
08/01/2019

Comments

Popular posts from this blog

مسجد غمامہ ایک تعارف

Location of the Arabs