امتحانات کی مناسبت سے والدین سے چند گزارشات*
*امتحانات کی مناسبت سے والدین سے چند گزارشات* امتحانات کے ایام میں اکثر طلبہ ذہنی وجسمانی اعتبار سے تناؤ کے شکار ہوتے ہیں، ان ایام میں والدین کو جن چیزوں کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے، آج انہیں مختصر طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ والدین ان چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنے بچوں کے مستقبل کو تابندہ وتانبناک بنا سکیں، اللہ تعالٰی ہم سب کو بہتر سے بہتر طریقے پر اپنے بچوں کی تربیت کی توفیق عطا فرمائے آمین- اول) شوسل میڈیا کا استعمال کرنے سے دور رکھیں: سچ پوچھو تو موبائل فون، واٹس ایپ، فیس بک، اور لیپ ٹاپ وغیرہ کا استعمال طلبہ کے لیے ضرر رساں ہے، کیونکہ اس میں فائدہ سے زیادہ طلبہ کے لیے نقصان ہے، ان جدید وسائل کا سب سے بڑا نقصان وقت کا ضیاع اور اخلاقی بگاڑ ہے، والدین اور سرپرستوں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس کے استعمال سے روکیں، اور ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، ان پر احتسابی نظر رکھیں، بالخصوص امتحانات کے ایام میں اپنے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں تاکہ وہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوسکیں، لیکن آج کو...