Posts

Showing posts from 2019

آپ نے مسجد کیوں چھوڑ دی؟

Image
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين          آپ نے مسجد کیوں چھوڑ دی؟ *ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمی محمدی مہسلہ*                         مسجد اللہ کا گھر ہے، اللہ کے نزدیک اس روئے زمین کی سب سے پاکیزہ اور سب سے پیاری جگہ مسجد ہے، سوچیے دنیا میں ہزاروں اور کھربوں کی تعداد میں بڑے بڑے محلات ہوں گے، شاہی حویلیاں ہوں گی، شیش محل ہوں گے، عمدہ و حسین گھر ہوں گے، عجوبہ مکانات ہوں گے، مگر وہ سب پیارے نہیں ہیں، مسجد اللہ کو پیاری ہے چاہے وہ جیسی بھی ہو، چھپر کی ہو، لکڑی کی ہو، چھت نما ہو، چھوٹی ہو، بڑی ہو، یقیناً بڑا خوش نصیب ہے وہ انسان جس کا قدم مسجد کی طرف بڑھتا ہے، مسجد سے قریب رہتا ہے اور بڑا بدنصیب ہے وہ انسان جو مسجد سے بھاگتا ہے، باجماعت مسجد میں نماز نہیں ادا کرتا ہے، مسجد سے دشمنی کرتا ہے، جہالت کی انتہاء ہے کہ آدمی اپنی مسجد چھوڑ دے اور گھر میں نماز پڑھے، اسلام میں اجتماعیت ہے، باجماعت نماز پڑھنے کی فضیلت بھی ہے، تاکید بھی ہے اور جماعت چھوڑنے پر وعید بھی ہے، بعض علماء نے یہاں تک کہا ہے...

کیا ووٹ دینا ناجائز کام ہے؟

Image
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين                   کیا ووٹ دینا ناجائز کام ہے؟ *ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمی محمدی مہسلہ*                           اس وقت ملک ہندوستان میں انتخابات جدید کی لہر دوڑ رہی ہے، ابھی دو دن قبل ہر پارٹی کے امیدوار ریلی اور مظاہرے میں سرگرم تھے، لیکن اب گیارہ مئی سے الیکشن شروع ہوچکا ہے، ووٹنگ کا یہ سلسلہ پورے  ملک میں ایک ماہ تک جاری وساری رہے گا، ضرورت ہے کہ جملہ باشندگان ہند اس حساس وقت میں سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کا انتخاب کریں، متحد ہو کر اس پارٹی کو ووٹ دیں جو قوم کا خیرخواہ ہو، درد مند ہو، غیرت مند ہو، قیادت کے لائق ہو، غریبوں کا ہمدرد ہو-      قارئین کرام! بعض کج فہم اور احمق لوگ یہ کہتے ہیں کہ ووٹ دینا درست نہیں ہے، کیونکہ ہم ووٹ ڈال کر غیروں اور مشرکوں کی حمایت کر رہے ہیں، میرے بھائی ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہ جمہوری ملک ہے، اس ملک میں ووٹ دینا ناجائز نہیں ہے بلکہ ہر فرد پر ووٹ دینا...

خود کشی کے اسباب اور سدباب

Image
          خود کشی کے اسباب اور سدباب *ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ*       خود کشی ایک نہایت بدترین جرم ہے، خود کشی اسلامی شریعت میں بہت بڑا گناہ ہے، خود کشی جہنم میں لے جانے والا عمل ہے، لہذا اس گناہ سے بہت دور رہنا چاہیے، خود کشی سے بچنا تو بہت دور کی بات اس کے متعلق سوچنا بھی نہیں چاہیے، کیونکہ خودکشی کوئی مسئلہ کا حل نہیں بلکہ یہ خود ایک مسئلہ ہے، دیکھیے صاف حدیث میں ہے کہ خود کشی کرنے والا شخص جیسے دنیا میں اپنی جان ہلاک کرتا ہے بعینہ اسی وہ طرح مرنے کے بعد بھی اپنی جان ہلاک کرتا ہے، آخرت کا یہی عذاب اسے دیا جائے گا (صحیح بخاری:5778)    قارئین کرام! آدمی خود کشی کیوں کرتا ہے؟ اس کے اسباب وعوامل کیا ہیں؟ آئیے آج ہم انہیں جاننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہم ان اسباب سے دور رہ کر خود کشی کی لعنت سے بچ سکیں، خوش حال زندگی گزار کرسکیں اور اللہ کا نیک بندہ بن سکیں، اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق دے آمین-                     *خود کشی کے اسباب* اول) ایمان باللہ، ایمان ...