کیا ووٹ دینا ناجائز کام ہے؟
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين کیا ووٹ دینا ناجائز کام ہے؟ *ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمی محمدی مہسلہ* اس وقت ملک ہندوستان میں انتخابات جدید کی لہر دوڑ رہی ہے، ابھی دو دن قبل ہر پارٹی کے امیدوار ریلی اور مظاہرے میں سرگرم تھے، لیکن اب گیارہ مئی سے الیکشن شروع ہوچکا ہے، ووٹنگ کا یہ سلسلہ پورے ملک میں ایک ماہ تک جاری وساری رہے گا، ضرورت ہے کہ جملہ باشندگان ہند اس حساس وقت میں سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کا انتخاب کریں، متحد ہو کر اس پارٹی کو ووٹ دیں جو قوم کا خیرخواہ ہو، درد مند ہو، غیرت مند ہو، قیادت کے لائق ہو، غریبوں کا ہمدرد ہو- قارئین کرام! بعض کج فہم اور احمق لوگ یہ کہتے ہیں کہ ووٹ دینا درست نہیں ہے، کیونکہ ہم ووٹ ڈال کر غیروں اور مشرکوں کی حمایت کر رہے ہیں، میرے بھائی ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہ جمہوری ملک ہے، اس ملک میں ووٹ دینا ناجائز نہیں ہے بلکہ ہر فرد پر ووٹ دینا...